Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر دماغ کی مضبوطی چاہتے ہیں تو اٹھک بیٹھک لگانا شروع کردیں

Now Reading:

اگر دماغ کی مضبوطی چاہتے ہیں تو اٹھک بیٹھک لگانا شروع کردیں
اگر دماغ کی مضبوطی چاہتے ہیں تو اٹھک بیٹھک لگانا شروع کردیں

انسان کی بہتر کارکردگی کا دارومدار اس کی دماغی صحت پر ہوتا ہے۔ انسان کی ذہنی صحت اس کی سوچنے ، محسوس کرنے اور ردِ عمل ظاہر کرنے کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔

عموماًافراد ذہنی صحت کو بہت کم توجہ دیتے ہیںجسکے باعث جسمانی کارکردگی اور دیگر اعضاءکے کام کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے۔

جس طرح ورزش جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہن پر بھی اچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔کھلی فضامیں ورزش دماغ کی صحت کو مزید بہتر بناتی ہے۔ ایروبک یاپٹھوں کی اسٹریچنگ یا ٹوننگ جیسی ورزشیں ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔

دوسری  جانب  عام طور پر اسکولوں   میں بچوں کی غلطیوں پر ان سے کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کروانے کی سزا دی جاتی  ہے۔لیکن یوگا ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹھک  بیٹھک سے دماغ کو بہت فائدہ پہنچتا ہے اور ذہانت میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔

 کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک کرنے کا یہ انداز دنیا بھر میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔سپر برین یوگا کرنے کےلیے دائیں ہاتھ سے بائیں کان اور بائیں ہاتھ سے دائیں کان کی لو پکڑ کر دبائی جاتی ہے۔

Advertisement

یوگا ماسٹر چو کوک سوئی نے اس بارے میں ’’سپر برین یوگا‘‘ کے نام سے ایک پوری کتاب لکھی ہے جو 2005 میں شائع ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ یوگا کا یہ انداز سانس کی مشق اور آکوپریشر کا مجموعہ ہے جو دائیں اور بائیں دماغ کو ایک ساتھ تقویت پہنچاتا ہے۔

یعنی اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ ذہانت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جو تعلیم و تدریس کے علاوہ پیشہ ورانہ کارکردگی بہتر بنانے میں بھی ہماری مدد کرتا ہے۔

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کان پکڑ کر اٹھک بیٹھک (سپر برین یوگا) کےلیے آپ کو کسی خاص جگہ یا ماحول کی ضرورت نہیں، جبکہ پورے دن میں صرف تین سے پانچ منٹ تک یہ ’’یوگا‘‘ کرنے پر آپ کو اس کے بہترین نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

مغربی ممالک میں مختلف مراکز یہ منفرد یوگا کروا رہے ہیں اور لوگ اس کے مفید ہونے کا اعتراف بھی کررہے ہیں۔ گزشتہ برس ہریانہ اسکول ایجوکیشن بورڈ نے اسی افادیت کے پیشِ نظر اپنے زیرِ انتظام تمام اسکولوں میں متعارف بھی کروایا تھا۔

شاید ہمیں بھی بچوں اور بڑوں کی ذہانت میں اضافہ کرنے کےلیے ’’سپر برین یوگا‘‘ پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر