Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی قیادت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

Now Reading:

پاکستان کی قیادت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا
ڈاکٹر ظفر مرزا

وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم  عمران خان کی قیادت میں  وفاق اور صوبائی حکومتیں  مل کر کورونا  وائرس سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں کا اجلاس ہوا جس میں 21  بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر سید توقیر شاہ ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ صحت  اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ خصوصی  برائے پاکستان ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر صحت نے کورونا وائرس سے نمٹنے  کے لیے  کیے جانے والے انتظامات  کے بارے  میں بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ وفاقی کابینہ  اور ارکان پارلیمان سمیت پاکستان کی پوری قیادت  کورونا وائرس  سے نمٹنے  کے لیے پر عزم ہیں ۔

Advertisement

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ  ہمارے چاروں ہمسایہ ممالک میں  کورونا وائرس کے کیسز موجود ہیں ۔وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی  بنارہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ  عوام کو تحفظ فراہم کرنے  کے لیے حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لارہی  ہے۔ملک بھر میں ڈی ایس آر یو کے نظام کو تمام اضلاع میں بڑھانے کا فیصلہ کیا  ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ  پاکستان میں ابھی تک  کورونا وائرس کے چھ کیسز رپورٹ ہوے ہیں ۔ہم نے بر وقت ضروری اقدامات کو یقینی بنایا  ہے۔

اس موقع پر  عالمی اداروں کے نمائندوں نے پاکستان کے اقدامات اور انتظامات کو سراہا۔بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے اس چیلنج سے نمٹنے  کے لیے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی  بھی کروائی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ ہیلتھ ایڈوائزری میں بتایا تھا کہ ہر کسی کو ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ماسک صرف تین قسم کے لوگوں کو لگانے کی ضرورت  ہے۔

پہلے وہ جو خود کورونا وائرس کے مریض ہیں۔  دوسرے وہ ہیلتھ ورکرز جو کورونا وائرس کے مریضوں کی تیمارداری میں  مصروف ہیں اور تیسرے وہ شدید نزلہ یا زکام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر