Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوٹہ: کورونا وائرس کا پہلا کیس درج

Now Reading:

کوٹہ: کورونا وائرس کا پہلا کیس درج
کورونا وائرس

دنیا بھر میں پھیلے وائرس نے پاکستان کا رخ کرلیا ہے جس کے بعد پاکستان میں روز با روز کورونا وائرس کا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کے بعد آج کوئٹہ میں بھی ایک کیس سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں درج ہونے والا کورونا وائرس کا پھلا کیس ایک 12 سالہ بچے کا ہے جس کا تعلق سندھ کے علاقے دادو سے ہے۔

کوئٹہ میں واقع ایس ایم فاطمہ جناح اسپتال میں موجود 12 سالہ بچے میں کورونا وائرس کا شناخت ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبلسندھ میں کروناوائرس کے مزید 2 نئے کیس اور کوئٹہ میں 1 کیس سامنے آگئے ، جس کے بعد سندھ بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد15 ، کوئٹہ میں 1 جبکہ پاکستان میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19  ہوگئی ہے ۔

سندھ کی عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، وزیراعلی سندھ

Advertisement

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق متاثرہ افراد میں سے ایک کا تعلق حیدر آباد اور دوسرے کا کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے یہ بھی کہا کہ حیدر آباد کے شہری نے شام سے براستہ دوحہ کراچی سفر کیا تھا جبکہ کراچی کے رہائشی نے ایران سے براستہ دبئی کراچی سفر کیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں درج ہونے والا کورونا وائرس کا پھلا کیس ایک 12 سالہ بچے کا ہے جس کا تعلق سندھ کے علاقے دادو سے ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت ایمرجنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس کے متعلق بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کرونا وائرس کے ایک روز میں 8 کیسز سامنے آئے تھے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 جبکہ ملک بھر میں تعداد 16 ہو گئی تھی جن میں سے کراچی میں 13، اسلام آباد میں 2 جبکہ گلگت بلتستان سے ایک کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ان مریضوں میں سے سب سے پہلے سامنے آنے والے کراچی کے یحییٰ جعفری نامی نوجوان کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے جب کہ باقی تمام متاثرہ افراد زیر علاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر