Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے 80 فیصد مریض پیناڈول سے ٹھیک ہوجائیگے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

کورونا کے 80 فیصد مریض پیناڈول سے ٹھیک ہوجائیگے، ڈاکٹر یاسمین راشد
پیناڈول

وزیر صحت برائے پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد میں سے 80 فیصد مریض صرف پیناڈول گولی سے ٹھیک ہوجائیگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ پنجاب میں اب تک 78 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا کو رپورٹس دیتے رہیں گے جیسے جیسے ٹیسٹ ہوتا رہے گا اس کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ ٹیسٹ کو نتیجہ دیکھ لیا جائے اور جو مریض پوزیٹو آتا ہے اسے الگ کر دیا جاتا ہے، کورونا کے نیگیٹو مریض اکٹھے بھی رہ سکتے ہیں نیگیٹو مریضوں کو الگ رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 384سیمپلز ٹیسٹ کر چکے ہیں جس میں78 کیسز کنفرم ہیں پنجاب میں 64 سرکاری اور 14 نجی لیبز سے ٹیسٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 78 مریضوں میں سے 60 لوگ ایران سے آنے والے زائرین ہیں، اب تک ٹوٹل 220 بندوں کے سیمپل ہو چکے ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ مریضوں کی 4 کیٹیگریز بنا رہے ہیں، ان میں مریض کی حالت کے مطابق انھیں رکھا جائیگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 80 فیصد مریض پیناڈول کے ساتھ ریکور ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے اسپتالوں کی موجودہ صورتحال کے متعلق آگاہ کیا ہے کہ ڈی جی خان کے 5 مریضوں کو طیب اردگان اسپتال میں منتقل کر دیا گیا، لاہور میں میو اسپتال میں تمام مریض سٹیبل ہیں لیکن انکا معائنہ کیا جا رہا ہے، جن مریضوں کی تشخیص ہوتی ہے انھیں الگ کیا جا رہا ہے کیونکہ میو اسپتال میں کمرے موجود ہیں جہاں پر مشتبہ افراد کو رکھا جاتا ہے اور وہاں ٹیسٹ کیا جاتا ہے اگر ٹیسٹ نیگیٹو آتا ہے تو بندے کو گھر بھیج دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی پیش نظر 3 اسپتال مقرر کر رکھے ہیں جس میں پی کے ایل آئی، طیب اردگان اور یورولوجی راولپنڈی شامل ہیں لیکن وزیر اعلی پنجاب نے 1000 بیڈز پر مشتمل کیمپ اسپتال بنانے کا کہا ہے۔

کورونا وائرس، پنجاب میں سرکاری دفاتر میں شہریوں کا داخلہ بند

واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیے گئے، تمام سرکاری دفاتر  میں عام شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

Advertisement

 محکمہ سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹی فکیشن کے مطابق دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹل اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے جب کہ میڈیکل اسٹورز اور کریانے کی دکانیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر