سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے صوبے میں قائم آئسولیشن وارڈز کی فہرست جاری کردی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ سندھ میں مجموعی طور پر 9 آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔
آئسولیشن وارڈز سول اسپتال کراچی، لیاری جنرل اسپتال، ڈاؤ اوجھا کیمپس، لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد، لیاقت میڈیکل اسپتال جامشورو میں آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔
Isolation Centres at following hospitals have been established by #SindhGovt:
1. Civil Hospital, 2. Lyari General Hospital, 3. Dow Ojha Campus, 4. LUHMS Hyd & 5. Jamshoro, 6. Peoples Medical College Hospita SBA, 7. GMMMCH Sukkur, 8. Chandka Larkana, 9. GIMS Sukkur.Advertisement— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 13, 2020
اس کے علاوہ پیپلز میڈیکل اسپتال بے نظیر آباد، غلام محمد میڈیکل اسپتال سکھر، چانڈکا اسپتال لاڑکانہ اور گمز خیرپور میں بھی آئسولیشن وارڈز قائم کئے گئے ہیں۔
سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایک سو بیس بستروں پر مشتمل اسپتال کو مکمل طور پر آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ سو بستروں پر مشتمل ایک اور اسپتال کو قرنطینہ میں تبدیل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے سندھ حکومت کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کے لئے تجاویز پیش کی گئی ہیں۔
چیئر مین ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن سندھ ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ ہر بڑے اسپتال میں خصوصی طور پر کورنٹائین سینٹر تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے کراچی ایکسپو سینٹر بھی ایک موثر جگہ ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے نئے کورونا وائرس کو وبا قرار دے دیا
ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ طبی عملے کے لئے حفاظتی اقدامات کیے جائیں کیونکہ ان کے متاثر ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔
چیئر مین ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن کایہ بھی کہنا تھا کہ ماسک کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور مہنگے فروخت کرنے والوں اور قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتال میں آنے والے افراد کو محدود کیا جائے اور ہیلتھ کئیر کمیشن کی جانب سے اتائیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ڈاکٹر عمر سلطان نے کہا کہ عوام کو بڑے اجتماعات میں جانے سے احتیاط کی ہدایت کی جائے جبکہ شادی ہالوں میں سینیٹائزر رکھے جائیں اور اسپرے کیے جائیں۔
چیئر مین ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کی بھی نگرانی کی جائے۔بین الاقوامی مسافروں کی سخت اسکریننگ کی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ چین اور ایران بارڈرز کے حکام کو کورونا وائرس کے حوالے سے کورنٹائین کرنے کے لیے تربیت یافتہ طبی عملہ تعینات کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
