Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب

Now Reading:

سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب
murtaza

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض صحت یاب ہوگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمداللہ، چوتھے مریض کا صحت یاب ہونا ہمارے لیے امیدکی کرن ہے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ  سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ چوتھا مریض کے 2 ٹیسٹ کیےگئے، دونوں بار منفی آئے، صحت یاب ہونے والا شخص گھر میں آئیسولیشن میں تھا۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 780 ہو گئی

واضح رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 116 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 41 ، اسلام آباد میں 1، پنجاب میں 70 ، بلوچستان میں  4 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی  جبکہ متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 333 ،  بلوچستان میں 108 ، خیبرپختونخوا میں 31 ،اسلام آباد میں 11 ، گلگت بلتستان میں 71 ، پنجاب میں 222 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے۔

یاد رہے کہ ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 41 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 333 تک پہنچ چکی ہے ،کراچی میں کورونا وائرس کےمزید 18 مریض سامنےآ گئے جبکہ تفتان سے آنے والے زائرین کے لیے  سکھر میں بنائے گئے قرنطینہ مرکز میں کورونا وائرس کے مزید 23 کیسز آئے ہیں ۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید70  کیسزسامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد222تک پہنچ گئی جن میں سے 153زائرین، 36  لاہور، 1 ملتان، 2 راولپنڈی اور 3 گجرات، 3 جہلم اور گوجرانوالہ میں 4 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر