
پاکستان میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا معیار کیا ہے اور واقع یہ ٹھیک ہے یا نہیں اس پر اب سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق موصول دستاویزات میں وفاقی دارالحکومت میں 24 اپریل کو کورونا کے مبینہ مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور یہ ٹیسٹ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ہوا تھا۔
26 اپریل کو لیبارٹری سے آنے والی رپورٹ میں مبینہ متاثرہ مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور ساتھ ہی مبینہ متاثرہ مریض کے اہلخانہ کا بھی اس دوران ٹیسٹ کیا گیا، جو کہ منفی آیا تھا۔
دستاویز میں 27 اپریل کو مبینہ متاثرہ مریض کا دوبارہ ٹیسٹ ملک کے معروف پیتھالوجی ہسپتال سے کروایا گیا تھا جبکہ 28 اپریل کو اہلخانہ کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا کہ مبینہ متاثرہ مریض کا ٹیسٹ رزلٹ منفی آیا ہے اور ان 4 روز تک مریض اپنے گھر میں سیلف آئیسولیشن میں رہ رہا تھا۔
خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ مسلسل 4 روز تک مبینہ متاثرہ مریض اور اہلخانہ ذہنی کرب و اذیت میں مبتلا رہے جبکہ کل بھی پمز ہسپتال کی ٹیم آئی اور انہوں نے مریض کو ساتھ لے جانے کا کہا تھا۔
خاندان ے فرد نے بتایا کہ جب ان کو مبینہ متاثرہ مریض کی منفی رپورٹ دکھائی گئی پھر بھی ماننے سے انکار کیا اور اہلخانہ کے بار بار احتجاج کے بعد پمز اسپتال کی ٹیم واپس چلی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News