Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹرز نے کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا

Now Reading:

ڈاکٹرز نے کرفیو لگانے کا مطالبہ کردیا
ہیلتھ رسک الائونس

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے بلوچستان میں کروناوائرس کی مقامی سطح پرمنتقلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے کوئٹہ میں کرفیولگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سول ہسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر کا کہنا تھا کہ صوبے میں لاک ڈاون میں نرمی کے باعث کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 31ڈاکٹرز اور متعدد اہلکار کروناوائرس کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں ،بلوچستان میں صحت کی سہولتیں نہ ہونے کے برابرہیں ۔

،انہوں نے کہا کہ کروناوائرس سے نمٹنے کےلئے حکومت کو سخت فیصلے کرنے ہونگے صوبے میں مکمل لاک ڈاون کی اشد ضرورت ہے ،تاہم شہری لاک ڈاون پر بالکل عملدرآمد نہیں کررہے ہیں صوبائی حکومت کو کرفیو کے نفاز کے آپشن پر غورکرنا چاہئے ،اور صوبے میں 15دنوں کےلئے کرفیونافذ کیا جائے ،لاک ڈاون میں نرمی سے چار دنوں میں کیسز میں اضافہ ہوگیاہے۔

ڈاکٹر یاسر نے کہا کہ صوبے میں ٹیسٹنگ سروس انتہائی ناکافی ہے،ٹیسٹنگ سروس کم ہونے کی وجہ سے تشخیص کا عمل سست روی کا شکار ہے،اس وقت 31ڈاکٹرز، پانچ پیرامیڈیکل اسٹاف سمیت دیگر عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں،خوف اور عدم سہولیات کے باعث صوبے کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے کی صورتحال ناگفتہ بے ہے،انہوں نے کہا وینٹیلیٹرز تک آکسیجن کی رسائی نہیں، شیخ زید ہسپتال میں آکسیجن پلانٹ خراب ہے، وینٹیلیٹرز کو آکسیجن سلینڈر کے ذریعے فراہم کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر