Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ایم او میں کورونا وائرس کی تصدیق، عباسی شہید اسپتال سیل

Now Reading:

سی ایم او میں کورونا وائرس کی تصدیق، عباسی شہید اسپتال سیل
عباسی شہید

عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی میں کام کرنے والا سی ایم او کورونا وائرس کا کا شکارہوگیا، جس کے بعد انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظرعباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی کو مکمل طور پر بند کردیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سب سے بڑے عباسی شہید اسپتال کی ایمرجنسی بند ہونے سے مریض پریشان ہوگئے جبکہ ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹر، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف بھی خوفزدہ ہوگئے۔

کے ایم سی کے محکمہ صحت کی سربراہ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں تعینات تمام عملے کو قرنطینہ کی ہدایات دی گئی ہیں، ادہراسپتال کی انتظامیہ نے ایمرجنسی میں کام کرنے والے تمام عملے کےکورونا کے ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ میں4956 مریض زیرعلاج ہیں، سید مراد علی شاہ

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 286 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 13739 ہوگئی ہے۔

Advertisement

آج سندھ میں کورونا سے 4 اور بلوچستان میں بھی کورونا سے 2، خیبرپختونخوا میں کرونا سے 5 جبکہ پنجاب میں کرونا سے 1 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 285 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 85 ، بلوچستان میں 13 ، خیبرپختونخوا میں 98 ، اسلام آباد میں 3، گلگت بلتستان میں 3 ، پنجاب میں 83 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا 3 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات اب تک خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 98 ہے، اس کے بعد پنجاب میں 83 اموات، سندھ میں 85 اموات، بلوچستان میں 13، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تین تین اموات واقع ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر