ملک میں آج مزید 24 مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دے دی جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 700 ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آج صوبہ سندھ اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثر 24 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تصدیق ہوئی جن میں سے 15 مریض گلگت بلتستان جبکہ 9 مریض سندھ میں صحتیاب ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 700 سے تجاوز کر گئی۔
اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں مہلک وائرس سے اب تک 750 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں سے 358 مریضوں کا تعلق سندھ، 126 مریضوں کا تعلق گلگت بلتستان، 3 مریضوں کا تعلق اسلام آباد، 128 مریضوں کا تعلق خیبر پختونخوا ،95 مریضوں کا تعلق بلوچستان اور 39 مریضوں کا تعلق پنجاب سے ہے۔
ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 207 ہو گئی
یاد رہے اس سے قبل مشیر اطلاعات گلگت شمس میر نے اپنے پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے مذید 15 افراد صحت یاب ہو گئے جس کے بعد کوروناوائرس کے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 126 ہوگئی ہے۔
مشیر اطلاعات گلگت شمس میر ن مزید کہا کہ آج لیبارٹری سے ملنے والے 68 نمونوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 86 رہ گئی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 478 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 284 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی۔ جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کا شکار افراد کی تعداد 4ہزار 601 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد کورونا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 45 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
