
ڈاکٹرزاورنرسزمیں کوروناکی تصدیق ہونےپرگرینڈہیلتھ الائنس نے کہا ہے کہ ہماری جانوں کوخطرہ ہے،محکمہ صحت تعاون نہیں کررہا اور ایسی صورتحال میں کام کرنامشکل ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈاکٹرزاورنرسزمیں کوروناکی تصدیق ہونےپرگرینڈہیلتھ الائنس نےسیکرٹری ہیلتھ کےدفترکےباہردھرنادے دیا جبکہ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سےملک میں کوروناکی حفاظتی کٹس کابحران پر چیف جسٹس پاکستان کےنام خط لکھ دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرزمیں کوروناکی تصدیق کےبعدپنجاب کےڈاکٹرز سراپا احتجاج بن گئے ، گرینڈہیلتھ الائنس نےسیکریٹری ہیلتھ کےدفترکےباہر دھرنا دےدیدیا اور محکمہ صحت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
چیئرمین گرینڈہیلتھ الائسن ڈاکٹرسلمان حسیب کاکہناتھا ہماری جانوں کوخطرہ ہے، لیکن محکمہ صحت تعاون نہیں کر رہا ، ایسی صورتحال میں کام کرنا مشکل ہے۔
دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نےملک میں کوروناکی حفاظتی کٹس کےبحران
چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط لکھ دیا گیا ہے۔
خط میں بتایا کہ ایک سو چار ڈاکٹرزکئی ہیلتھ ہروفیشنلزوائرس کا شکارہوچکے ہیں اور اسپتال میں کئی کورونارپورٹس کومنظرعام پر نہیں آنے دیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News