
صوبائی حکومت کی جانب سے دیئے گئے احکامات پر کوئٹہ میں گرفتار کردہ ڈاکٹروں کو رہا کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہپولیس نے گرفتار ڈاکٹروں کا رہا کردیا ہے اور گرفتار ڈاکٹروں کو صوبائی حکومت کے احکامات پر رہا کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ احتجاج اور دھرنا دینے پر کوئٹہ پولیس نے وائے ڈی اے کے 53ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا تھا ۔
ینگ ڈاکٹروں نےسرکاری اسپتالوں کے بائیکاٹ کااعلان کردیا
اس موقع پر ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسیشن اب تک کوئی ڈاکٹر پولیس کی جانب سے رہا نہیں کیا گیا ہے ہے ، حکومت نے150 سے زائد ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے شہر کے 3تھانوں میں منتقل کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبلکوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کے حکومت کی جانب سے حفاظتی کٹس فراہم نہ کرنے پر احتجاج کے دوران پولیس نے لاٹھی چارج کرکے درجنوں ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جائزمطالبات پر پولیس کے لاٹھی چارج کرنے اور ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاریوں پر سرکاری اسپتالوں میں بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر یاسر نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کا اب ڈیوٹیاں دینا ناممکن ہے۔
دوسری جانب بول نیوز کے خصوصی پروگرام میں بھی ڈاکٹرون کو مسیحا قرار دیا جاچکا اور اس موضوع پر ایک تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے ، تفصیلات جاننے کے لئے ویڈیو دیکھئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News