
این ڈی ایم اے کی طرف سے ڈاکٹروں کے لیے حفاظتی سامان کی پانچویں کھیپ کی ترسیل شروع کردی گئی ہے جس میں ابتدائی طور پر بلوچستان کے چار ہسپتالوں کو سامان روانہ کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہآج روانہ کیے گئے سامان میں تین پی سی آر ٹیسٹنگ مشینیں اور 20 ہزار مکمل ٹیسٹنگ کٹس بھی شامل ہیں اور بلوچستان کو 20 ہزار سرجیکل ماسک، 6 ہزار D-95 اور 10ہزار KN-95 ماسک ارسال کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق بھجوائے گئے سامان میں 20 ہزار سرجیکل ماسک، 6 ہزار ڈی 95، دس ہزار این 95 ماسک، 14 ہزار حفاظتی سوٹ، 16 ہزار دستانے، اور 500 گاؤنز بھی سامان میں شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان کے لیے 500 فیس شیلڈ، 800 حفاظتی عینکیں بھی ارسال کی گئی ہیں، 8 ہزار سینیٹائزر کی بوتلیں بھی سامان میں شامل ہیں، دیگر صوبوں کے لیے بھی پانچویں کھیپ کا سامان بھیجا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ دو دن قبل این ڈی ایم اے نے پی آئی اے کو بھی ایک لاکھ ڈالر کی حفاظتی کٹس عطیہ کی تھیں، کٹس میں حفاظتی لباس، ماسک اور عینکیں شامل تھیں۔ کٹس کا استعمال پی آئی اے کا عملہ دوران پرواز کر رہا ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News