محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں، نرسنگ اور دیگر ہیلتھ اسٹاف کو الائونس دینے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی پاکستان پیڈیارٹک ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے جس مین محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا کی ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹروں، نرسنگ اور دیگر ہیلتھ اسٹاف کو الائونس دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، ایم آئی سی ایچھ اور پاکستان اسلامک میڈیکل اسیوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔
وزیر صحت سندھ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز یا ہیلتھ عملہ کو یہ موقع دیا جائے گا کہ اگر وہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے اعلاج کروانا چاہیں گے تو اخراجات سندھ حکومت ادا کرے گی اور دوران ڈیوٹی کرونا سے متاثر ہوکر انتقال کر جانے کی صورت میں پیکج دیا جاۓ گا۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں حفاظتی اقدامات کو ہر صورت میں یقینی بنایا جاۓ گا۔
ملاقات میں انہوں نے کہا کہ کچھ نجی ہسپتالوں کی طرف سے ایمرجنسی کے مریضوں کو اعلاج کی سہولیات نہ دینے کی شکایات ملی ہیں اور یہ بھی شکایات ملیں ہیں کہ عملہ کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا جو کہ افسوسناک عمل ہے، صرف شک کی بنیاد پر کسی شہری کو اعلاج کی سہولت ملنے سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے طلباء کو پروموٹ کرنے کا اعلان
انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو کرونا ٹیسٹ کی شرط پر اعلاج دینے والے ہسپتالوں کے خلاف کارروائی کی جاۓ گی جبکہ وزیر صحت کی اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو شکایت سیل بنانے اور کارروائی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
وزیر صحت سندھ نے کہا ہے کہ جو نجی ہسپتالیں علمہ کو سیفٹی کٹس نہیں مہیا کر رہیں ان کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ہم ہیلتھ کیئر کمیشن میں ایک انفارمیشن ڈیسک بنا رہے ہیں جن سے نجی ہسپتالوں کا عملہ رابطہ کر کہ اپنے مسائل سے آگاہ کر سکے گا اور اب بذریعہ فون کال امن ایمبولینس سروس سے معلومات مل سکے گی کہ کس ہسپتال میں وینٹیلیٹر اور بستر اعلاج کے لیے خالی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں اس وقت بڑا چئلنج غلط معلومات کے پھہلاؤ کا ہے اور اس وقت کرونا کی یہی ویکسین ہے، عوام ماسک پہنے، سماجی دوری برقرار رکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
