
کورونا وائرس کے شہریوں کی طرح ہیلتھ کئیر ورکرز پر بھی جان لیوا حملے جاری ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کووڈ19 کے شکار ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں 41 نئے کیسز کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ہی 4 مزید ہیلتھ کئیر ورکر کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔
ملک میں کورونا وائرس حملوں کی رفتار مزید تیز ہوگئی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوویڈ-19 کے شکار ہیلتھ کئیر ورکرز کی تعداد میں 41 نئے کیسز کا اضافہ ہونے سے کورونا وائرس سے متاثرہ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعداد 1945 تک پہنچ گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 4 مزید ہیلتھ کئیر ورکر جان کی بازی ہار گئے وزارت نیشنل ہیلتھ اینڈ ایمرجنسی سروس نے رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 21 ہوگئی مزید 33 ڈاکٹرز متاثر،ہوئے ہیں اور کل تعداد 1068 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح، سندھ سب سے آگے
کورونا وائرس سے متاثرہ نرسز کی تعداد بھی 302 تک پہنچ گئی، طبی عملے کے مجموعی طور پر 575 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔
میڈیکل سے وابستہ 181 افراد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں 4 ہیلتھ کئیر ورکرز تشویشناک حالت ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں، 1042 افراد گھروں اور دیگر مقامات پر قرنطینہ کئے گئے ہیں، ملک بھر میں 701 ہیلتھ کئیر ورکرز صحت یاب ہو کر گھر پہنچ گئے۔
دوسری جانب پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی رجسٹریشن برانچ کے آفیسر کا کرونا پازیٹو آںے پر پی ایم ڈی سی نے کوویڈ 19 ٹیسٹ کرانے کے لئے ملازمین کو ہدایت کر دی۔
پی ایم ڈی سی کے رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک افسر کی کوویڈ 19 کی رپورٹ مثبت آنے پر پی ایم ڈی سی حکام نے رجسٹریشن سیکشن کے تمام عملے اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوویڈ 19 ٹیسٹ کو فوری بنیادوں پر کیۓ جائیں۔
عمارت کو فوری طور پر جراثیم سے پاک کرنے کے لئے بھی تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ عملے کو محفوظ رکھنے کے لیےحکومت کے تمام SOP’s کی پیروی کی جارہی ہے۔
پی ایم اینڈ ڈی سی حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہھی بار بار تمام ڈاکٹروں سے درخواست کی تھی کہ وہ صرف ڈاک کے ذریعہ اپنے دستاویزات بھیجیں اور کونسل آفس آنے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ 2 دیگر ملازمین جو متعلقہ افسر کے ساتھ براہ راست کام کر رہے تھے ان کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں اور خوش قسمتی سے میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News