Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 1974 کیسز رپورٹ

Now Reading:

چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید 1974 کیسز رپورٹ
سینٹرل جیل

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 1974 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں چھلے چوبیس گھنٹوں میں مزید 1974 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 42 ہزار 125 ہوگئی ہے۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 30 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد مجموعی اموات 903 ہوگئیں ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 29 ہزار 300 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق سندھ میں کرونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد 16 ہزار 377 ہوگئی جبکہ دوسرے نمبر پر پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزار 346 ہوگئی خیبر پختونخواہ میں 6061، بلوچستان میں 2692 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 997، گلگت میں 540 اور آزاد کشمیر میں 112 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اب تک خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 318 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔۔

زینب مارکیٹ اور گل پلازہ کھول دی گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 277 ، پنجاب میں 260 کورونا کے مریض جاں بحق ہوئے ہیں، بلوچستان میں 36 ، اسلام آباد میں سات، گلگت میں چار اور آزاد کشمیر میں ایک موت ریکارڈ کی گئی ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثرہ 11 ہزار 922 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 581 مریض صحتیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ 4918 مریض صحتیاب ہوگئے،  سندھ میں 4209، خیبر پختونخواہ میں 1783 مریض صحتیاب ہوچکے، بلوچستان میں 454 ، گلگت میں 368 مریض صحتیاب ،  اسلام آباد میں 113 اور آزاد کشمیر میں 77 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح2.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے صحتیابی کی شرح اٹھائیس اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر