
سندھ حکومت نے مساجد میں عبادات پر پابندی نہیں لگائی، ایس او پیز کے مطابق مساجد میں عبادات ہورہی ہیں۔
سندھ حکومت نے تحریری جواب ہائیکورٹ میں میں جمع کرادیا ہے اور ساتھ ہی عدالت کی درخواست گزار کو جواب الجواب پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے کورونا کے پیش نظر مساجد میں عبادات محدود کرنے سے متعلق علماء کے فتوے بھی عدالت میں پیش کردیئے ہیں۔
اسکول فیس کی عدم ادائیگی پر داخلہ معطل نہ کرنے کا حکم
سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل جواد ڈیرو نے بتایا کہ مساجد میں محدود عبادات پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن کی مدت بھی 5 اپریل کو ختم ہوگئی تھی۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ نمازیوں کو روکنا شرعی اور آئین کے خلاف ورزی ہے، پولیس نمازیوں پرڈنڈے برساتی ہے اور نمازیوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات بھی درج کئے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف مساجد کے دورے کے بعد آئمہ کرام کو اپنے ایک خط میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مساجد 20 نکاتی اعلامیے پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے اپنے خط کے متن میں مزید کہا ہے کہ ضابطہ کار کے چھٹے نکتے میں پچاس سال سے زائد عمر کے نمازیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ باجماعت نماز کیلئے مساجد میں جانے سے اجتناب کریں۔
صدر مملکت نے حکم دیا تھا کہ مساجد کی انتظامیہ 50 سال سے زائد عمر کے نمازیوں کو کہیں کہ گھر میں نماز ادا کریں۔
انہوں نے مساجد کی انتظامیہ کو ہدایات دیں تھیں کہ کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کیا جائے۔
صدر نے مساجد انتظامیہ کی طرف سے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے نمازوں اور تراویح کے اجتماعات کے دوران اختیار کی گئی ضروری احتیاطی تدابیر اور اس حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کے اغاز سے ہی ملک بھر کی مساجد میں حکومت اور علماء کرام کے درمیان مشاورت کے بعد متفقہ 20 نکاتی اعلامیے پر عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News