
صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری اور ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں، دونوں کورونا وارڈ میں ڈیوٹی کر رہے تھے۔
صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری اور ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری سمیت ینگ ڈاکٹرز کے مطابق مزید دس ڈاکٹرز میں کورونا کی تصدیق کے بعد کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد ستر کے قریب ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ لاہور میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور میں مزید دس ڈاکٹرز کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا میں مبتلاڈاکٹرز کی تعداد ستر کے لگ بھگ ہوگئی ہے۔
وائی ڈی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہور جنرل ہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز کی طرف سے بارہا انتباہ کے باوجود حفاظتی انتظامات میں بالکل بہتری نہیں آئی اور متاثرہ ڈاکٹروں کے لیے علاج معالجے اور قرنطینہ کی سہولیات بھی ناپید ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہ اگر 48 گھنٹے کے اندر اندر ڈاکٹروں کے لیے قرنطینہ کی مناسب سہولیات، کم سے کم ایکسپوزر پالیسی اور حفاظتی انتظامات سمیت واضح اقدامات نہ کئے گئے تو وہ سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News