Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر فرقان کی ہلاکت، ایس آئی یو ٹی کا وضاحتی بیان جاری

Now Reading:

ڈاکٹر فرقان کی ہلاکت، ایس آئی یو ٹی کا وضاحتی بیان جاری
ایس آئی یو ٹی

ڈاکٹر فرقان کی کورونا سے ہلاکت پر ایس آئی یو ٹی کا وضاحتی بیان جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان ایس آئی یو ٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرقان کے حوالے سے ایس آئی یو ٹی کا نام بھی میڈیا پر زیر بحث ہے جبکہ ڈاکٹرفرقان کی آمد سے متعلق ایس آئی یوٹی نے انٹرنل انکوائری بھی کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو ٹی کی ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں ڈاکٹر فرقآن کے آنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا جبکہ ڈاکٹر فرقان کے ایس آئی یو ٹی کورونا ریسیپشن پر آنے کا کوئی ثبوت نہیں ملاہے۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹر فیکلٹی ممبران سمیت دیگر اسٹاف سے پوچھ گچھ کی گئی ہے لیکن کو سراغ نہیں ملا اور ساتھ ہی سکیورٹی کیمروں سے بھی ڈاکٹر فرقان کی آمد کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے سستا

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو ٹی میں پچاس بستروں کا آئسولیشن وارڈ اور 10 بستروں کا آئی سی یو چوبیس گھنٹے کام کررہا ہے اور آئسولیشن وارڈ اور آئی سی یو زیادہ تر فل رہتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ  حکومت کی جانب سے ڈاکٹرفرقان کےانتقال پرانکوائری کرنےکی منظوری دے دی گئی ہے ۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب  کاکہناہےکہ ڈاکٹر فرقان کےانتقال سےمتعلق انکوائری کےلئے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ  ٹوئٹر پراپنےپیغام میں کہاکہ کمیٹی کوانکوائری رپورٹ 24 گھنٹےمیں جمع کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر فیاض احمد عباسی انکوائری کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں جبکہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں پروفیسر احمد سراج اور ڈاکٹر سکندر میمن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل فزیشن ڈاکٹر فرقان کرونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے، تاہم انھیں وقت پر وینٹی لیٹر نہ ملنے  پر وہ  جانبر نہ ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر