
کورونا وائرس کے تابڑ توڑ حملے جاری ہیں حافظ آباد کے مختلف قرنطینہ سنٹرز میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے 7 سینئرز ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں ہسپتال اور گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیاہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کرتے فرنٹ لائن پر لڑتے سینئر ڈاکٹرز ڈاکٹر زوہیب، ڈاکٹر عرفان ، ڈاکٹر ہاشم ، ڈاکٹر یاسین، ڈاکٹر عابد مغل، ڈاکٹر نورین، ڈاکٹر مدثر علی شیخ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
تمام ڈاکٹرز کو محکمہ صحت کی جانب سے قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ فیملیز کے کورونا ٹیسٹ بھی کیے جارہے ہیں مختلف کورونا وائرس وارڈ میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والوں کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر کورونا وائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ ڈاکٹرز کے پرائیویٹ کلینک بھی سیل کردیے گئے ہیں جبکہ کلینک پر تعینات پرائیویٹ سٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللہ ثاقب کے مطابق فرنٹ لائن پر لڑنے والے قوم کے سپوت ڈاکٹرز کی صحتیابی کے لیے پنجانب حکومت کی ہدایات پر تمام طبی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں جلد ڈاکٹر کورونا وائرس سے نجات حاصل کر پائیں گے کورونا وائرس کا شکار ہونیوالے ڈاکٹرز میں ایک لیڈی ڈاکٹر بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News