Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ کا صوبے میں 6 انفیکشن ڈیزیز اسپتال بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت سندھ کا صوبے میں 6 انفیکشن ڈیزیز اسپتال بنانے کا فیصلہ
سندھ حکومت

سندھ حکومت نے صوبے میں  6 انفیکشن ڈیزیز اسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کی  زیرصدارت صحت سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں محکمہ صحت  نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی  جس میں بتایا گیا کہ  دسمبر 2020 تک 88 اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ  کراچی میں 400 ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 200 بستروں پر مشتمل انفیکشنز ڈیزیز اسپتال بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں لمس جامشورو میں آئی سی یو کی اپگریڈیشن کے لیے 180 ملین روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

Advertisement

ممتاز علی شاہ نے مزید کہا کہ  کورونا وائرس صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کو تمام فنڈز جاری  کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ   انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کے  لیے ماہر کنسلٹنٹ مقرر کیا جائے گا۔کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی  میں 400 بستروں پر مشتمل انفیکشنز ڈیزیز اسپتال جلد فعال کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ  پیرامیڈیکل اسٹاف  کی  ٹریننگ کے لیے بھی ایک ادارہ بنا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر