Synopsis
دنیا تیار ہوجائے، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی ادارہ صحت کے نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق نئے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کردیا ہے کہ دنیا تیار ہوجائے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ماہر ہنس کلیگ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا کی نئی لہروں سے یورپ سب سے زیادہ متاثر ہوگا، جبکہ دنیا بھر میں بڑے بڑے صحت کے شعبے بھی کسی کام کے نہیں رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کی موجودہ حالات سے یورپ ابھی سے ہی شدید متاثر ہے، سب سے زیادہ اموات یورپی ممالک میں ہی ہوئیں، کوئی بھی تاحال ویکسین تیار کرنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے، ویکسین کی تیاری حال میں ہوتی نظر نہیں آرہی، اس کیلئے کافی وقت درکار ہے۔’دنیا تیار ہوجائے‘ عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News