
دنیا بھر میں کورونا تو پھیل رہا ہے لیکن اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا, اب تک دنیا میں 85 فیصد مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا سے85 فیصد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں 44لاکھ 30 ہزار سے زائد متاثرین میں سے ساڑھے 16لاکھ سےزائدنے بیماری پر قابو پالیا ہے۔
جرمنی میں صحتیابی کا تناسب 95 فیصد ہےجوکہ دیگر متاثرہ ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، 174,098 مریضوں میں سے148,700 نے کورونا کو مات دے دی ہے۔
چین میں 82,929 کیسز میں سے78,195 شہری ٹھیک ہوکرگھرچلےگئے، صحتیابی کا تناسب 94 فیصد ہے۔
ایران میں 93 فیصد مریض صحتیاب ہوئے ،112,725 میں سے 89,428 شہریوں نے کورونا کو شکست دے دی۔
کورونا مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار ہوگئی
اسپین 87فیصد شہری کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں، 271,095 کیسز میں سے 183,227 افراد بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔
امریکا میں کورونا سے صحتیابی کا تناسب 78 فیصد ہے۔ امریکا میں 14لاکھ 30ہزار348 متاثرین میں سے اب تک 3لاکھ 10ہزار 259صحتیاب ہوچکے ہیں ۔
اٹلی میں 78 فیصد مریض کورونا پر قابو پاچکے، 222,104 میں سے 112,541 شہری صحتیاب ہوگئے۔
فرانس میں 178,060 افراد میں سے 58,673 افراد کورونا وائرس سے آزاد ہوئے، جس کے مطابق صحتیابی کا تناسب 68 فیصد بنتا ہے۔
کورونا کے مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار ہوگئی ہے جب کہ پوری دنیا میں 44 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، روس میں مسلسل گیارہویں روز 10 ہزار سے زائد متاثرین ریکارڈ ہوگئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں نئی 1700 سے زائد ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 85 ہزار اور کل متاثرین 14 لاکھ سے زائد ہیں۔
برطانیہ میں نئی 4 سو 94 ہلاکتیں ہوئیں، یہاں کل ہلاکتیں 33 ہزار اور متاثرین 2 لاکھ سے زائد ہیں، ادھر برازیل میں سات سو چون ، میکسیکو میں تین سو تریپن، اٹلی میں ایک سو پچانوے، اسپین میں ایک سو چوراسی ،بھارت ایک سو چھتیس ،پیرو ایک سو بارہ، کینیڈا میں ایک سو تینتیس ہلاکتوں کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔
اس کے علاوہ وہ ممالک جہاں پچاس سے دو سو کے درمیان ہلاکتیں ہوئیں ہیں ان میں روس،جرمنی، ایران، بیلجیئم،نیدرلینڈ،فرانس اور ترکی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News