
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 45,898تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہیںجس کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 45,898تک پہنچ گئی ہے۔
تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,32 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا وائرس سے سے موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 985 تک پہنچ گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 46 نئی اموات سامنے آئیں ہیں جس ے بعد پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 16,685 تک پہنچ گئی، سندھ میں سب سےزیادہ17,947 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے اور خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 6,554 اور اسلام آباد میں 1138ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق بلوچستان میں 2885 گلگت بلتستان میں 556 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 133 ہوگئی۔
این سی او سی کی تازہ رپورٹس کے مطابق مُلک بھر میں اب تک13,101 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے جبکہ اب تک 4,14254 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 13,962 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1034 تک جا پہنچی جبکہ 9 افراد اس وائرس کے ہاتھوں اپنی جان سے گئے لاک ڈاون بھی اب صرف نام کا ہی رہ گیا ہے ہر جگہ عوام کا رش دیکھائی دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News