
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ بھر میں آج کورونا کے 762 زائد نئے کیسز آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے آج 762 زائد نئے کیسز آئے ہیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 14 مریض انتقال کرگئے ہیں اور 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 4336 ٹیسٹ کئے جس کے نتیجے میں 762 نئے کیسز آئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ابتک 153902 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور 21645 کورونا کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہگذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 14 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 354 ہوگئی ہے ۔
مکانوں کی مرمت کا تمام خرچہ حکومت اٹھائے گی، غلام سرور
انہوں نے بتایا کہ اس وقت کورونا کے 14078 مریض زیرعلاج ہیں جس میں سے گھروں میں 12424 کورونا مریض زیر علاج ہیں، آئیسولیشن سینٹرز میں کورونا کے 794 مریض زیرعلاج ہیں، 860 کورونا کے مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں اور 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جس میں 34 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج مزید 198 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور ]ر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7213 ہوگئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 762 کورونا کیسز میں شہر کراچی میں 618 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے 762 کورونا کیسز میں شہر کراچی میں 618 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ضلع وسطی میں 112 اور ملیر میں 81 نئے کیسز ظاہر ہوئے، کورنگی میں 76 اور ضلع غربی میں 44 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی میں سے لاڑکانہ میں 20 اور سکھر میں مزید کیسز سامنے آئے، حیدرآباد اور خیرپور میں 15-15 نئے کیسز ظاہر ہوئے، شہیدبینظیر آباد میں 8 اور گھوٹکی میں 5 کیسز رپورٹ ہوئے، قمبر شہدادکوٹ میں 3 جبکہ جیکب آباد اورمیرپورخاص میں 2-2 مزید کیسز ظاہر ہوئے اور ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اورجامشورو میں ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بازاروں میں غیرضروری رش نہ کریں کیونکہ احتیاطی تدابیر اپنانا ہی اس وبا سے نجات پانے کا راستہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News