
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا ہے کہ ہمارا کام صوبوں کو حفاظتی سامان کی ترسیل کا تھا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے اسلام آباد میں اپنی پریسں کانفرنس میں بتایا کہ کوڈ 19 کے حوالے سے سامان کی ترسیل جاری ہے جبکہ این ڈی ایم اے کی یہ ذمیہ داری تھی کہ وہ صوبوں تک حفاظتی سامان کی ترسیل کو یقینی بنائے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈیزاسٹر کو دیکھنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بنائی گئی تھی اور ہم نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کام کیا اور جب کورونا وائرس آیا تو سب سے پہلے اسلام آباد میں کورنٹائن سنٹر بنایا تھا جبکہ 13 مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ایم ڈی ایم اے کو زمہ داریاں دی گئی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تک ایک لاکھ ٹن سے زیادہ سامان چین سے پاکستان آ چکا ہے اور ہم نے حاجی کیمپ میں تین سو بیڈ کا قرنطینہ مرکز بھی بنایا ہے، اسلام آباد میں ایک بڑا ائسولیشن وارڈ ہسپتال بن رہا ہے جو پاکستان کا پہلا ہسپتال ہو گا جس میں سیوریج سسٹم صحیح ڈیزائن کیا گیا ہے، مارچ میں اس پر کام شروع ہوا تھا اب 15 مئی کو سول ورک کے لیے کام مکمل ہو جائے گا۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ جو سرجیکل ماسک 60 روپے تک پہنچ گیا تھا اب دوبارہ چلتا پھرتا 10,20 روپے تک آگیا ہے، پاکستان میں اب این 95 ماسک 250 روپے کا مل رہا ہے اور سب سے بڑا چیلنج ڈاکٹروں کے پاس عام ماسک بھی نہیں تھے، این 95 تو دور اس وقت عام ماسک بھی نہیں تھے۔
محمد افضل کا کہنا تھا کہ پانچ اپریل کو ہم نے فرنٹ لائن ڈاکٹروں کو پہلی کھیپ سامان کی پہنچائی گئی ہے اور ہم نے ڈائریکٹ صوبوں کو انفارمیشن دے کر ہسپتالوں تک سامان پہنچایا ہے بدقسمتی سے ان میں سے بھی کچھ سامان ڈاکٹروں تک نہیں پہنچ سکا اسکے بعد آرمی چیف سے بات کی اور متعلقہ کور کے ذریعے دوبارہ سامان کی فراہمی کو یقینی بنائی تھی۔
حکومت کی کورونا کیخلاف کیا حکمت عملی ہے، شاہد خاقان کا سوال
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ آج جو ہم نے ماسک پہنے ہیں، مارچ میں یہ ماسک بھی نہیں تھے بعد میں جب ماسک آئے تو کچھ لوگوں نے ان ماسک کو چھپا دیا چین سمیت دیگر ممالک میں جب کورونا نے تباہی مچائی تو ہم بہت پیچھے تھے اور اب 95 ماسک پاکستان میں بننا شروع ہو گئے ہیں،۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہیں جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وارس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 34336 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,255 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ اب تک کورونا کے سب سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہونے کی تعداد ہیں۔
این سی سی کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک موت کے منہ میں جانے والے افراد کی تعداد 737 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 31 نئی اموات سامنے آئیں ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 13225 تک پہنچ گئی، سندھ میں 12610 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے، خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 5021 اور اسلام آباد میں 759 ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں 2158 گلگت بلتستان میں 475 کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 88 ہوگئی۔
مُلک بھر میں اب تک 8812 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب تک 3،17،699 افراد کے کورونا وائرس کے لیے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2255 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیںَ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News