پاکستان میں کورونا کے وار، امریکی یونیورسٹی نے نئے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے طمابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق پاکستان وبا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ وائرس سے ہلاکتوں کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکہ 22لاکھ کے لگ بھگ متاثرین اور ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد اموات کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے، برازیل نو لاکھ 80 ہزار متاثرین اور49 ہزار ہلاکتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس 5 لاکھ 61 ہزار متاثرین اورسات ہزار 6 سو اموات کیساتھ تیسرے نمبر پر اور بھارت تین لاکھ 80 ہزار متاثرین اور ساڑھے بارہ ہزار اموات کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد جبکہ اموات کی تعداد 3299 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News