Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا ٹیسٹ کے من مانے دام، ہیلتھ اتھارٹی ایکشن میں آگئی

Now Reading:

کورونا ٹیسٹ کے من مانے دام، ہیلتھ اتھارٹی ایکشن میں آگئی
من مانے دام

ملک بھر میں کورونا وائرس کے ٹیسٹوں کے من مانے دام لئے جانے لگے ہیں جس کے بعد ہیلتھ اتھارٹی ایکشن میں آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے من مانے داموں پر جب ہیلتھ اتھارٹی ایکشن میں آئی تو اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے کورونا ٹیسٹ کی فیس مقرر کر دی۔

اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے نجی اسپتالوں، لیبارٹریوں، کلیکشن پوائنٹس کے نام مراسلہ لکھا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ کورونا ٹیسٹ کی مقرر کردہ فیس تمام نجی اسپتالوں، لیبارٹریوں پر لاگو ہو گی۔

ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کورونا ٹیسٹ فیس این سی او سی کے فیصلے کے مطابق طے کردہ ہے، کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرنے والے ادارے ریٹس فوری منجمد کریں۔

ہیلتھ کیئر کی مقرر کردہ فیس کے مطابق چائنیز کٹس سے ہونے والے کورونا ٹیسٹ کی فیس 5500 مقرر جبکہ دیگر ٹیسٹنگ کٹس سے ہونے والے کورونا ٹیسٹ کی فیس 6500 مقرر کردی گئی ہے۔

Advertisement

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ اتھارٹی نجی اسپتالوں، لیبارٹریوں، کلیکشن پوائنٹس کا معائنہ کرے گی اور قانون شکن اسپتالوں، لیبارٹریوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

قانون شکن اسپتالوں، لیبارٹریوں کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا جبکہ انہیں سیل بھی کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر