عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کو سیاست بنا کر اور تیز کردیا گیا ہے۔
دبئی میں کوروناوائرس کی روک تھام کےحوالے سے ورلڈ گورنمنٹ ورچوئل سمٹ کا انعقاد ہوا۔ سمٹ میں یو اے ای،سویڈن اور ناروے کے وزرائےصحت نے شرکت کی۔
سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کو سیاست بنا کر اور تیز کردیا گیا ہے۔ کورونا سے پیدا ہونے والے بحران کےاثرات آئندہ کئی دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔
سفیربرائے ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ لوگوں کو یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ کورونا کے خلاف کوئی ویکسین جلدی سےتیار ہوجائےگی،لوگ مستقبل کے لیے وائرس کے ساتھ رہنے کے لیے تیار رہیں۔
ناروے کے وزیرصحت نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کاخاتمہ بہت دورہے ۔معمول کی طرف واپسی صرف ویکسین کی موجودگی میں ہی ممکن ہے۔
سویڈن کے وزیر صحت نے کہا کہ دنیا کو وائرس کی دوسری لہر کےلیے تیار رہنا چاہیئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
