Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن، ڈاکٹروں نے خوشخبری سنادی

Now Reading:

کورونا کے 90 فیصد مریضوں کا گھر پر علاج ممکن، ڈاکٹروں نے خوشخبری سنادی

پاکستانی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا علاج گھر پر رہ کر ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ماہرین صحت اور مایاناز ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے اس نئے نوول کورونا وائرس (کوویڈ 19) کے 90فیصد مریضوں کا علاج گھر پر رہتے ہوئے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹروں نے اس وائرس کا شکار مریضوں کو ہدایات کی ہیں کہ اس وائرس سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں اور ٹوٹکوں پر زیادہ غور نہ کیا جائے بلکہ اس وائرس سے ہمت اور حوصلے کے ساتھ لڑا جائے کیونکہ اس وائرس سے ہمیں ڈرنا نہیں ہے بلکہ اس سے خود کو محفوظ بنانا ہے۔

ڈاکٹرز اور ماہرین نے کہا ہے کہ مختلف انداز سے وقت بے وقت دوسری دوسری ادویات کی تجاویز سامنے آرہی ہیں جس میں پلازما تھراپی، ایکٹمرا اور ڈیکسا میتھازون شامل ہیں جبکہ ایک وقت میں سنا مکی کی بھی تجویز کی گئی تھی لیکن ان سب سے کورونا وائرس کا علاج مکمل طور پر ممکن نہیں ہے۔

اس وائرس کا بہترین علاج سماجی دوری اور قرنطینہ ہے اور اگر کوئی فرد ضروری کام کے سلسلے میں گھر سے نکلتا ہے تو وہ ماسک کا استعمال کریں کیونکہ ماسک فضاء میں موجود گندگی سے پاک سانس لینے میں مدد فراہم کرتا ہے اور لازمی ہے کہ گھر آنے پر ہاتھوں کو بہت اچھی طرح صاف کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ گھر سے بلا ضرورت باہر نہ نکلا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر