
طبی ماہرین نے زیادہ گوشت کھانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ گوشت کھانے سے آپ کے گردے ختم ہوسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دنیا میں ہر سال 24 لاکھ اموات گردوں کے امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں جبکہ یہ موت کا چھٹا بڑا سبب بن چکے ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق گردوں اور مثانوں کے مرض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجہ حد سے زیادہ گوشت خوری بھی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حد سے زیادہ گوشت کھانے سے مثانے اور گردے کا انفیکشن کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے۔
غذا میں سبزیوں کا زیادہ استعمال کرکے گردے کے انفیکشن سے بچا جاسکتا ہے۔
گردوں کے امراض کا خدشہ مردوں سے زیادہ خواتین میں ہوتا ہے۔
سروے کے مطابق دنیا بھر میں 19 کروڑ 50 لاکھ خواتین گردوں کے مختلف مسائل کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News