
عالمی ادارہ صحت نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی جلد دستیابی کی خوشخبری سنا دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنٹسٹ سومیا سوامناتھن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ رواں سال کورونا سے بچاؤ کی ویکیسن کی دو کروڑ خوراکیں دستیاب ہوں گی جبکہ 10 سے زائد ویکسین کے انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں، آئندہ چند ماہ میں یہ ویکسین عام استعمال کے لیے دستیاب ہوگیا۔
سومیا سوامناتھن نے مزید بتایا کہ سال 2021 کے اختتام تک خوراکوں کی تعداد 4 کروڑ تک بڑھائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی تقسیم کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں، جس میں ڈاکٹروں، طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News