
کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔
کورونا کے خلاف جنگ جدید ٹیکنالوجی سے آہنگ، سائنسدان اور ماہرین طب ایک دوسرے کے سنگ، ڈنمارک کے ریسرچرز نے ایسا روبوٹ تیار کر لیا ہے جو کورونا ٹیسٹ کے لیے مریض کے منہ سے براہ راست مواد حاصل کرے گا اوراسے وہاں موجود بوتل میں بند کرکے اسے لیب تک لے جائے گا جس سے ہیلتھ ورکرز کے کورونا سے متاثر ہونے کے امکانات انتہائی کم ہو جائیں گے۔
اس روبوٹ کو ساؤتھ یونیورسٹی آف ڈنمارک نے تیار کیا ہے۔
روبوٹ کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے یونیورسٹی کے پروریسر راجیتھ کا کہنا تھا کہ روبوٹک آرم مریض کے منہ میں جا کر لگے کیمروں کی مدد سے ٹھیک اس مقام پر پہنچے گا جہاں سے مواد کو حاصل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس طریقہ کار سے زیادہ درست اور بار بار ٹیسٹنگ ممکن ہے جب کہ اس طریقہ کار سے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو کورونا سے متاثر ہونے کے خطرات نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News