
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے لڑنے والے افراد میں کئی بزرگ شامل ہیں اسی نوعیت کا ایک واقعہ پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شہر گوجرانوالہ کے 93 سالہ بزرگ کورونا سے جنگ جیت گئے ہیں۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 93 سالہ بزرگ کا نام تاجر محمد مکرم بتایا جارہا ہے جو کہ پچھلے تین ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار تھے جو اب تین ہفتے بعد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
محمد مکرم لاہور کے نجی میڈیکل کمپلیکس میں تین ہفتے سے زیرعلاج تھے۔
صحتیاب ہونے والے بزرگ شہری کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ڈاکٹروں کی محنت رنگ لائی ہے جبکہ نجی میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ اس اسپتال میں زیر علاج پانچ مزید کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب صحت یاب ہونے پر بزرگ شہری اور ان کے اہل خانہ خوشی سے نہال ہیں جبکہ اسپتال کے عملے کی جانب سے صحت یاب ہونے والوں کو پھول بھی پیش کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News