Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کا مسلسل پھیلاؤ، ہیلتھ ورکرز کیلئے بڑا خطرہ

Now Reading:

کورونا وائرس کا مسلسل پھیلاؤ، ہیلتھ ورکرز کیلئے بڑا خطرہ
ہیلتھ

پنجاب میں کورونا وائرس کا مسلسل پھیلاؤ ہیلتھ ورکرز کیلئے بڑا خطرہ بن گیا ہے جس کے بعد فرنٹ لائن ہیلتھ پروفیشنلز تیزی سے کورونا کا شکار ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں ایک روز میں22 ڈاکٹر اور 11 نرسز موذی وائرس کانشانہ بن گئے اور صرف لاہور میں وائرس کا نشانہ بننے والے پروفیشنلز کی تعداد دو سو چھیانوے تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے چلڈرن اسپتال میں بارہ ڈاکٹروں اور سات نرسز کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد اسپتال میں کورونا سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد سینتالیس تک پہنچ گئی جبکہ بیس ارکان کی ٹیسٹ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔

پاکستان اس وقت کورونا وبا کی انتہائی سطح کو چھو رہا ہے،شاہ محمود قریشی 

ادھرجناح اسپتال میں بھی مزید دو ڈاکٹروں اور دو نرسز میں بھی کورونا ٹیسٹ مثبٹ آگیا جس کے بعد متاثرہ عملے کی تعداد ایک سو سولہ تک پہنچ گئی۔

Advertisement

لیڈی ایچی سن اسپتال میں مزید تین ڈاکٹرز کورونا میں مبتلا ہوگئے جس کے بعد  کورونا سے متاثرہ ڈاکٹرز کی تعداد گیارہ تک جاپہنچی ہے۔

جنرل اسپتال میں  بھی مزید پانچ ڈاکٹر اور 2 نرسز وبا کا شکار ہوئے، جنرل اسپتال میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز کی تعداد 122 ہوگئی ہے۔

لاہور میں اب تک دو سوچھیانوے ڈاکٹراور  پیرامیڈیکل اسٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں آج  کورونا سے مزید 61 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1790 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 86930 تک پہنچ گئی ، کورونا کیسز میں پاکستان نے چین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اب تک سندھ میں 575 اور پنجاب میں کورونا سے 607 افرادموت کے منہ میں جاچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 500 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement

بلوچستان میں 51 ، اسلام آباد 38، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس 7 افراد کی جانیں لے چکا ہے۔

آج ملک بھر سے کورونا کے مزید 3638 کیسز اور 61 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جن میں پنجاب سے 1615 کیسز اور 37 ہلاکتیں، سندھ 1666 کیسز 20 ہلاکتیں، اسلام آباد 356 کیسز 4 ہلاکتیں اور آزاد کشمیر سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر