گراں فروشوں نے پلس آکسیمیٹر کی قیمت میں اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پاکستان کے شہر کراچی میں جسم میں آکیسجن کی مقدار بتانے والا پلس آکسیمیٹر نایاب ہوگیا ہے۔
عام دنوں میں 1500 سے 2000 میں ملنے والا پلس آکیسیمیٹر 11 ہزار میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ دکانداروں کا پلس آکیسمیٹر آگے سے ہی مہنگے داموں خریدنے کا دعوی کیا ہے۔
واضح رہے کہ اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے اس لئے شہری خود سے پلس آکسیمیٹر خریدنے لگے ہیں جبکہ داموں میں اضافے کے بعد بھی شہری مہنگے داموں پلس آکیسمیٹر خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر مریض کے لیے پلس آکیسیمیٹر بے حد ضروری ہے کیونکہ پلس آکیسمیٹر کے زریعے جسم میں آکسیجن کا لیول معلوم ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
