World Health Organization
عالمی ادارہ صحت نے ماسک سے متعلق اپنی ہدایات تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب مقامات پر سماجی فاصلہ ممکن نہ ہو تو وہاں لوگوں کو ماسک لازمی پہننا چاہیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکانوں اور پبلک ٹرانسپورٹ جیسے عوامی مقامات پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں ہیں تو وہاں لوگوں کو ماسک پہننے کی ضرورت ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 60 برس سے زائد عمر کے بزرگ افراد اور بیمار لوگ میڈیکل ماسک ضرور پہنیں ۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پولی پروپائلین اور پوی ایسٹر پروپائلین کے ماسک بنائے جائیں جبکہ کپڑے کے ماسک ایسے تیار کیئے جائیں جن کی 3 تہیں ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News