
ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر شیری رحمان نے حکومت کو یزیدی سرکار قرار دیدیا ۔
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر شیری رحمان اور مشتاق احمد کا توجہ دلاؤ نوٹس آیا تو سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سال 2019 میں 45 ہزار ادویات میں اس حکومت نے 15 فیصد قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
اجلاس کے دوران شیری رحمان نے کہا کہ اسی حکومت نے اس سال بھی دوائیوں میں 10 فیصد اضافہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو اضافہ ہم نے تیرا سال ان ادویات کی قیمتوں کو روکے رکھا اس حکومت نے دو سو سے تین سو فیصد تک ادویات میں اضافہ کر دیا ہے۔
دوسری جانب سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ اس پورے خطے میں پاکستان میں ادویات کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔
سینیٹر مشاہداللہ نے کہا کہ سابق وزیر صحت کو بدعنوانی پر ہٹایا گیا کیونکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News