Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیلتھ ریفارمز حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

Now Reading:

ہیلتھ ریفارمز حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہیلتھ ریفارمز پی ٹی آئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سیکٹر کے حوالے سے اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر معاون خصوصی برائے صحت نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کووڈ19 کے حوالے سے ریسپونس اور تیاریاں دُنیا میں بہترین رہیں ہیں اور ہم نے جلد ہی اقدامات اُٹھائے جس کی وجہ سے خطے میں ہمارا پہلا کیس تاخیر سے 26 فروری کو رپورٹ ہوا تھا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ دنیا بھر میں کیسز میں پھیلاؤ کے حوالے سے پاکستان میں کئی ممالک سے زیادہ تیزی سے کمی واقع ہوئی اور بروقت فیصلہ سازی اور اللہ کی رحمت سے ہم جلد ہی اس وباء کو کنٹرول کرنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  اسمارٹ لاک ڈاؤن، ایس او پیز پر عمل درآمد اور ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی پر باقاعدگی سے عمل درآمد کیا گیا اور  این سی او سی کے قیام سے مُلکی سطح پر وباء کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے مانیٹرنگ کے عمل کو بہتر بنایا گیا۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا ہے کہ مُلک میں سرکاری اسپتالوں کے معیار اور ناکارہ ہوچکے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے تمام اسپتالوں میں اصلاحات کے عمل کی کوشش جاری ہے۔

Advertisement

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے سرکاری اسپتالوں کو پرائیوٹائیز کرنے کے حوالے سے تمام خبریں من گھڑت ہیں کیونکہ اسپتال حکومت سرپرستی میں ہی چلیں گے لیکن انتظامی امور اور بہتر فیصلہ سازی کے لیے لوکل مینجمنٹ کی خدمات لی جائیں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں غریب مریضوں کو علاج کی فراہمی جاری رہے گی تاہم معیار پہلے سے بہتری کی جانب جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجودہ ہیلتھ سیکٹر میں مسائل کی ذمہ دار سابقہ حکومتوں کی پالیسیز ہیں کیونکہ سابقہ ادوار میں ہیلتھ سیکٹر کے مسائل کو کبھی بھی ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کیا گیا تھا اور آج یہ دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے وہ ہی لوگ آج ہیلتھ سیکٹر میں ترقی کے چیمپئن بننے کی بات کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر