
کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی جو کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت رکھتی ہیں، آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئی ہیں۔
ڈاکٹر سیمی کو آنتوں کے اسٹیج 2 کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ کینشرکے علاج کے لئے ڈاکٹر سیمی جمالی کی نجی اسپتال میں ایک سرجری ہوچکی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی ذہین اورمحنتی خواتین سخت سے سخت حالات کا مقابلہ کرنے اور آگے بڑھنے کی لگن کی وجہ سے مذہبی و معاشرتی اقدار میں رہتے ہوئے زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھ رہی ہیں۔
ان میں سے ایک نام ڈاکٹر سیمی جمالی کا ہے جنہوں نے اپنے عزم و ہمت، لگن اور محنت سے ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے ڈاکٹر سیمی جمالی نے جناح اسپتال کو بہترین اسپتال بنادیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News