Synopsis
ڈاکٹر کو کورونا ہونے پر بھی نجی کلینک چلانے کا انکشاف

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود بھی ڈاکٹر کی جانب سے نجی کلینک چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈاکٹر کا کورونا مثبت ہونے کے باوجود نجی کلینک چلایا جارہا تھا جس پر اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ہیلتھ سروسز نے فوری طور پر ایکشن لیا ہے۔
اس ضمن میں ڈاکٹر حسن عروج نے کہا ہے کہ نجی کلینک پر چھاپہ خفیہ اطلاع پر مارا گیا ہے کیونکہ ڈاکٹر گل کورونا پازیٹو ہونے کے باوجود کلینک چلا رہے تھے اور نجی کلینک میں صفائی کی صورتحال بھی ابتر پائی گئی۔
نجی کلینک کو سیل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News