
صوبہ پنجاب کی جیلوں سے کورونا وائرس کا خطرہ تاحال کم نہیں ہو ہے سکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبے بھر کی جیلوں میں حوالات میں موجو قیدیوں میں وبائی مرض کوویڈ 19 کا خطرہ تاحال برقرار ہے۔
اس ضمن میں محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوائی گئی رپورٹ کی کاپی بول نیوز کی جانب سے حاصل کر لی گئی ہے۔
بول نیوز کی حاصل کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جیلوں سے 322 ملزمان و ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کروائے گئے جبکہ لئے گئے سیمپل میں سے 98 کے منفی جبکہ ایک کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 216 سیمپلز کی رپورٹ تا حال موصول نہیں ہو سکی ہے جبکہ سات مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور آٹھ مریضوں کے دوبارہ سیمپل لئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ری سیمپلنگ میں ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ سات مریضوں کے دوبارہ ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پنجاب کی جیلوں سے روزانہ رپورٹ محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی جاتی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News