
چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے لاہور میں قائم قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔
اس موقع پر ایم ایس ایکسپو قرنطینہ سینٹر ڈاکٹر زاہد نے چیرمین این ڈی ایم اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں قلیل مدت میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیا گیا جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
بعد ازاں چیرمین این ڈی ایم اے نے سوشل سکیورٹی اسپتال میں قائم قرنطینہ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا سوشل سکیورٹی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر خالد مسعود نے بتایا کہ پچاس بستروں پر مشتمل قرنطینہ مرکز میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تشخیص اور علاج معالجہ جاری ہے۔
چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے قرنطینہ مراکز میں کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنر ل محمد افضل نے کوئٹہ میں ایک اسپتال کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کےحوالے سے اسپتالوں کی استعداد کار میں اضافہ کیا ہے۔
لیفٹننٹ جنر ل محمد افضل نے کہاکہ صوبے میں شعبہ صحت کی ضروریات کو پوراکرنے کےلیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ز،طبی عملہ اور متعلقہ اداروں کے اہلکار کورونا وباء میں فرنٹ لائن سولجر کا کردار احسن انداز میں ادا کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News