
رات میں کیلا کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ خبر جان کر آپ یقین نہیں کرینگے۔
یوں تو سب نے ہی سنا ہوگا کہ کیلا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، اس میں موجود غذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹس انسان کے لیے صحت بخش ہیں۔
غذائی اعتبار سے کیلے کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ کیلا غذائیت سے بھرپور ہے جو انسانی جسم کو پلک جھپکتے ہی توانائی فراہم کرتا ہے۔
کیلے میں بھرپور پوٹاشیم موجودہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر لیول کو کنٹرول رکھنے کے لیے بہت ضروری ہے جبکہ کیلا پیٹ میں موجود السر کا سبب بننے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے۔
کیلے میں سوڈیم ہائی کاربونیٹ ہوتا ہے، جو معدہ کے لیے بے حد مفید ہے جبکہ قبض کے لئے بھی اکسیر ہے۔
رات میں کیلا کھانا زکام اور کھانسی کا سبب بنتا ہے لیکن کیا واقعی کیلا رات میں کھانا تقصان دہ ہے؟
ماہرین کے مطابق کیلا دن یا رات کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے مگرچونکہ کیلے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اسی لیے اگر رات میں کیلا کھانا ہے تو سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News