Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبز چائے فائدے مند بھی نقصان دہ بھی

Now Reading:

سبز چائے فائدے مند بھی نقصان دہ بھی
چائے

سبز چائے کا استعمال پاکستان میں بہت عام ہے بلکہ اسے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہےلیکن اس کا ضرورت سے زیادہ استعمال آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

سبز چائے پولی فینولز سے بھرپور مشروب ہے جو ایسے قدرتی مرکبات ہیں جو جسمانی ورم میں کمی اور کینسر سے لڑنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

سبز چائے صرف جسم سے پانی کی کمی ہی دور نہیںکرتی بلکہ اس میں متعدد صحت بخش مرکبات موجود ہیں جو جسم کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

سبز چائے ذہنی طور پر ہوشیار رکھنے میں ہی مدد نہیں دیتی بلکہ یہ دماغی افعال کو بھی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرسکتی ہے جکہ طبی سائنس کے مطابق کیفین سے دماغی افعال کے متعدد پہلوئوں بشمول مزاج، ہوشیاری، ردعمل کے وقت اور یادداشت میں بہتری آسکتی ہے۔

طبی سائنس کے مطابق سبز چائے چربی گھلانے اور میٹابولک ریٹ کو تیز کرنے میں مدد دیتی ہے،ایک تحقیق میں 10 صحت مند افراد کو سبز چائے ایکسٹریکٹ استعمال کرایا گیا اور ان میں کیلوریز جلنے کی سطح 4 فیصد تک بڑھ گئی۔

Advertisement

تحقیقی رپورٹس میں سبز چائے کے مرکبات کو بریسٹ کینسر، مثانے کے کینسر، آنتوں کے کینسر کے خطرے میں کمی سے جوڑا گیا۔

تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ سبز چائے ان امراض کا خطرہ بڑھانے والے اہم عناصر کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے جیسے کولیسٹرول کی سطح میں بہتری جبکہ سبز چائے سے خون کی اینٹی آکسائیڈنٹ گنجائش بھی بڑھتی ہے۔

نہارمنہ چائے، صحت کیلئےتباہ کن!

سبز چائے میں موجود مرکبات کینسر اور امراض قلب سے ممکنہ تحفظ فراہم کرسکتے ہیں جس سے لمبی زندگی کا حصول ممکن ہوسکتا ہے جبکہ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جو لوگ روزانہ 5 یا اس سے زیادہ کہ سبزچائے پیتے ہیں ان میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

دوسری جانب سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس انسانی صحت کے لیے بے حد فائدے مند سمجھے جاتے ہیں لیکن اگر اس کا بے حد استعمال کیا جائے تو وہ نقصان دہ بھی ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سبز چائے کا استعمال خاص طور پر اسے خالی پیٹ پینے سے معدے کی صحت پر بے حد منفی اثرات پڑتے ہیں۔

Advertisement

سبز چائے کا زیادہ استعمال کرنے سے سینے میں جلن جب کہ معدے سے متعلق بیماریاں ہونے کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں، ان سب بیماریوں سے بچنے کے لیے آپ سبز چائے کا استعمال خالی پیٹ بالکل نہ کریں۔

سبز چائے کا زائد استعمال معدے کی خرابیوں کے ساتھ ساتھ ہمارے جسم میں آئرن کو جذب کرانے میں بھی رکاوٹ ڈالتا ہے، آئرن ہمارے جسم کے لیے بے حد ضروری ہے مگر سبز چائے میں موجود کیٹیچنس جسم میں خوراک سے آئرن کو جذب کرنے سے روکتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
وہ علامات جو ڈپریشن کی طرف اشارہ کرتی ہیں!
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
موسمِ گرما میں صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
کووڈ 19 ویکسین ہارٹ فیلئر کے مریضوں کے لیے مفید قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر