
کیا آپ جانتے ہیں کہ سبز روشنی میں بیٹھنے کے کتنے فائدے ہیں؟
سائنسدانوں نے اہم انکشاف کیا اور بتایا کہ سبز روشنی میں بیٹھ کر آدھے سر کا درد (مائیگرین یا دردِ شقیقہ) میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ایر ی زونا کے سائنسدانوں نے 3 سال پہلے چوہوں پر ابتدائی مطالعات کر کے اس بات سے پردہ اُٹھایا اور بتایا کہ سبز روشنی میں بیٹھنے سے بہت سی بیماریوں کا اعلاج ممکن ہے۔
اس حوالے سے ڈاکٹر محب ابراہیم نے مطالعہ کے اختتام پر جب تجزیہ کیا تو پتا چلا کہ ان مریضوں میں مائیگرین کے باعث شدید درد کے واقعات میں 60فیصد تک کمی ہوگئی تھی۔
جن افراد پر تحقیق کی گئی تھی اُن می مائیگرین کا درد کی شدت بھی صرف 40 فیصد رہ گیا تھا جبکہ درد کی مدت بھی کم رہ گئی تھی۔
واضح رہے کہ تحقیق میں بتایا تھا کہ سبز روشنی میں بیٹھنے سے آدھے سر کے درد کی شدت میں کمی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News