
پاکستان نے چین کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان چین کی تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا۔
اسد عمر نے کہا کہ چین نے یہ ویکسین کورونا وائرس کے علاج کے طور پر متعارف کروائی ہے۔
Pakistan will be participating in phase 3 trials of a chinese developed vaccine for corona virus. The trials in Pakistan will inshallah start in about 10 days time
Advertisement— Asad Umar (@Asad_Umar) September 12, 2020
ان کا کہنا ہےکہ انشاء اللہ پاکستان میں ٹرائل 10 دن میں شروع ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ مختلف ممالک نے کورونا وائرس کی ویکسین بنانے کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم ٹرائلز کے حتمی نتائج آنے تک وہ مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوسکیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News