پاکستان بھر میں کورونا ویکسین کی دستیابی کے سلسلے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چار بڑے چینی کمپنی کے اشتراک سے کورونا وائرس کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں تاہم چین کی تیار کردہ ویکسین پر کلینکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ اگست سے جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلینکل ٹرائلز کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے میں ابھی تین ماہ تک کا مزید وقت لگ سکتا ہے تاہم اب تک کے نتائج کے مطابق یہ ویکسین 85 فیصد موثر ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کلینیکل ٹرائل کی نگرانی قومی ادارہ برائے صحت کر رہا ہے جبکہ ویکسین کا تجربہ مختلف امراض میں مبتلا اور عمر کے افراد پر کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
