عالمی ادارہ صحت نے 2021 کے ٓآغاز میں کوویڈ ۔19 کے ایک بار پھر زبردست پھیلاؤ کے حوالے سے آگاہ کردیا ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ 2021 کے پہلے ہفتوں اور مہینوں میں مزید سرکشی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم اس کی روک تھام میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، یہاں تک کہ ان علاقوں تک پہنچ چکی ہے جو پہلی لہر کے دوران وائرس سے بچ گئے تھے۔
نہوں نے کہا کہ ہسپتال پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور ہمیں استعداد کو بڑھانا پڑا ہے،کورونا وبا مہلک ہے لیکن اس پر قابو پایا جا سکتا ہے، ایس او پیز پر عمل کرنے کی وجہ سے ہم اس سے قبل پھیلاؤ کو کم کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ حکومت کو ایک بار پھر آپ سے تعاون درکار ہے۔
اسکے علاوہ انہوں نے آگاہ کیا ہے کہ صوبائی وزرائے صحت سے کورونا ویکسین کے حوالے سے بات ہوئی ہے تاہم حکومت کی جانب سے کورونا ویکسین کے لیے 150ملین ڈالر فراہم کیے گئے ہیں اور پاکستان میں کورونا کی کون سی ویکسین کب دستیاب ہو گی جلد عوام کو بتائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
