
وزارت صحت نے کورونا ویکسین کا ویکسی نیشن پلان تیار کرلیا۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مہم 3 مراحل میں منعقد ہو گی جس کا آغاز مارچ میں ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ہیلتھ ورکرزاور 65 سال سے زائدالعمر95 لاکھ شہریوں کی ویکسی نیشن ہوگی۔
دوسرے مرحلے میں رہ جانے والے ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سےزائدالعمر شہریوں کی ویکسی نیشن ہو گی جبکہ تیسرے مرحلے میں دستیاب ویکسین کی مقدار کے مطابق آبادی کے مخصوص حصےکی ویکسی نیشن ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News